نئی دہلی: سپریم کورٹ نے عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا سے کہا ہے کہ وہ راجیہ سبھا کے چیئرمین سے ملاقات کریں اور غیر مشروط معافی مانگیں۔ عدالت عظمیٰ نے کہا کہ آپ چیئرمین سے ملیں اور غیر مشروط معافی مانگیں، جس پر چیئرمین اس بنیاد پر غور کر سکتے ہیں کہ وہ ایک نوجوان رکن ہے۔ اسی طرح معطلی کو ختم کرنے کا کوئی راستہ نکل سکتا ہے۔خیال رہے کہ راھو چڈھا کو راجیہ سبھا سے اگست میں معطل کیا گیا تھا اور انہوں نے اپنی معطلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے 5 ساتھی اراکین اسمبلی کے ناموں پر ان کی رضامندی کے بغیر دستخط کئے تھے۔ انہیں سلیکٹ کمیٹی میں اپنا نام تجویز کرنے پر معطل کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ فی الحال پارلیمنٹ کی مراعات کمیٹی کے پاس ہے۔