راہل گاندھی کی معافی کے معاملے پر پارلیمنٹ میں پھر ہنگامہ، دونوں ایوانوں کی کارروائی منگل تک ملتوی

   

نئی دہلی:کل بھی پارلیمنٹ کی کارروائی ہنگامہ آرائی سے گزرتی دکھائی دی۔ اپوزیشن اور پارٹیاں دونوں ایوان میں ہنگامہ کیا، ہنگامہ آرائی کی وجہ سے راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں کی کارروائی بار بار رکاوٹ کے بعد منگل کی صبح تک ملتوی کرنی پڑی۔ بی جے پی مسلسل کانگریس لیڈر راہل گاندھی سے لندن میں دیے گئے بیان پر معافی مانگنے کے مطالبے پر بضد ہے۔ یہاں کانگریس سمیت کئی اپوزیشن پارٹیاں بھی مختلف مسائل پر ہنگامہ کر رہی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوسرے مرحلے میں گزشتہ کئی دنوں سے ایوان کی کارروائی میں ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے اس سے قبل ایوان کی کارروائی سے قبل کانگریس کی پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں مزید حکمت عملی پر غور کیا گیا۔