نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چھتیس گڑھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منوج منڈاوی کے دیہانت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر مانڈاوی کی موت پر تعزیت کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہاکہ “کانگریس خاندان کے سینئر لیڈر، چھتیس گڑھ قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر اور بھانوپرتاپ پور سے ایم ایل اے ، منوج مانڈاوی جی کے دل کا دورہ پڑنے سے اچانک انتقال کے بارے میں سن کر بہت دکھ ہوا ہے ۔”انہوں نے کہا کہ وہ بہت ہی منکسرالمزاج آدمی تھے ۔ کانگریس کے نظریہ پر ان کا اٹل یقین تھا۔ وہ زمینی سیاست کو بہتر سمجھتے تھے ، اس لیے عوام نے انہیں تین بار اپنا ایم ایل اے منتخب کیاتھا۔ میں تمام سوگوار خاندانوں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ پورے کانگریس خاندان کی طرف سے دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت۔