نئی دہلی، 17 نومبر (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی 17 اور 18 نومبر کو امریکہ کے دورے پر رہیں گے جہاں وہ نیویارک اور شکاگو کی یونیورسٹیوں کے طلبہ اور اساتذہ سے بات چیت کریں گے ۔مسٹر گاندھی منگل کو نیویارک میں کولمبیا یونیورسٹی کے فیکلٹی ہاؤس میں تبادلہ خیال کریں گے ۔ اس پروگرام میں تقریباً 350 طلبہ اور اساتذہ شرکت کریں گے ۔ گفتگو کے آغاز کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔کانگریس لیڈر بدھ کو یونیورسٹی آف شکاگو کے ڈیوڈ روبنسٹین فورم میں پروفیسر پیپ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ اس پروگرام میں تقریباً 300 افراد کی شرکت متوقع ہے اور اس کے بعد سوال و جواب کا سیشن ہوگا۔