نرمل۔7 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راہول گاندھی کو ’’پپو‘‘ سمجھنے والے حکمراں جماعت کے قائدین کو شاید اب اندازہ ہو رہا ہوگا کہ حقیقی قیادت کسے کہتے ہیں۔ راہول گاندھی نے اپنی سیاسی وراثت اور جمہوری طرزِ عمل کے ذریعے یہ ثابت کردیا کہ عوامی آواز کے لیے کس طرح ثابت قدمی سے کھڑا ہوا جاتا ہے۔چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفیٰ کے مطالبے کو لے کر جمہوری انداز میں احتجاج کرنے والے اس قدآور قائد کے ساتھ پولیس کی مبینہ بربریت کی تصاویر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہورہی ہیں کہ الفاظ بھی اس منظر کی شدت بیان کرنے سے قاصر ہیں۔ قابلِ غور بات یہ ہے کہ کانگریس کے سیاسی مخالفین بھی اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔