حیدرآباد۔17۔اپریل (سیاست نیوز) کانگریس قائد راہول گاندھی نے کرناٹک انتخابی مہم میں حصہ لینے کے بعد نئی دہلی واپسی کے دوران حیدرآباد ایرپورٹ پر مختصر توقف کیا ۔ بیدر میں انتخابی مہم سے واپسی کے دوران راہول گاندھی شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر مختصر توقف کیا ۔ اے آئی سی سی سکریٹری انچارج تلنگانہ مانک راؤ ٹھاکرے ، صدر پردیش کانگریس ریونت ریڈی ، اے آئی سی سی سکریٹریز ندیم جاوید و روہت چودھری نے راہول گاندھی کا استقبال کیا۔ اس موقع پر راہول گاندھی نے تلنگانہ کی صورتحال پر قائدین سے تبادلہ خیال کیا۔ر