راہول گاندھی کی صدارت میں کانگریس قومی جماعت سے علاقائی جماعت میں تبدیل

   

جہاں بھی قدم پڑتے وہاں کانگریس کا صفایا : ہریش راؤ
حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ریاستی وزیر فینانس ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ راہول گاندھی جہاں بھی قدم رکھتے ہیں وہاں کانگریس پارٹی کا صفایا ہوجاتا ہے ۔ راہول گاندھی کی جانب سے پارٹی کی صدارت قبول کرنے کے بعد کانگریس پارٹی قومی جماعت سے علاقائی جماعت میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ پداپلی میں 100 بستروں پر مشتمل ماتا شیو ہیلت سنٹر کا افتتاح کرنے کے بعد ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے راہول گاندھی سے استفسار کیا کہ وہ کیا صورت لے کر تلنگانہ کو آرہے ہیں تلنگانہ میں جن اسکیمات پر عمل آوری ہورہی ہے کیا وہ اسکیمات کانگریس کے زیر اقتدار ریاستوں میں عمل ہورہے ہیں ۔ گذشتہ انتخابات میں کانگریس پارٹی نے مخالف تلنگانہ موقف رکھنے والی تلگو دیشم پارٹی سے اتحاد کیا جس پر تلنگانہ کے عوام نے انہیں سبق سکھایا ۔ کانگریس پارٹی سارے ملک میں اپنی بقا کے لیے جدوجہد کررہی ہے ۔ جب کہ ٹی آر ایس حکومت تلنگانہ کو ترقی دینے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہی ہے ۔ وزیر فینانس نے تلنگانہ میں پدیاترا کرنے والے بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے سے استفسار کیا کہ مرکز میں موجود 5.62 لاکھ مخلوعہ جائیدادوں پہ کب تقررات کرائیں گے ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت 90 ہزار جائیدادوں پر تقررات کررہی ہے ۔۔ن