رتناگیری میں غیر قانونی طور پر مقیم 13 بنگلہ دیشی شہری گرفتار

   

ممبئی : انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) کی ٹیم نے مقامی پولیس کی مدد سے رتناگیری ضلع کی تحصیل نکھرے کالاکونڈا کے چیریکھانی علاقے میں غیر قانونی طور پر رہنے والے 13 بنگلہ دیشی دراندازوں کو گرفتار کیاہے ۔ پورن گڑھ پولیس اسٹیشن کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے ۔سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دھننجے کلکرنی کے مطابق رتناگیری اے ٹی ایس ٹیم کو کلارکونڈا تحصیل کے چیریکھنی علاقے میں بنگلہ دیشیوں کے چھپے ہونے کی خفیہ اطلاع ملی تھی۔ اسی بنیاد پر منگل کو چیریکھانی میں اچانک چھاپہ مارا گیا اور ان تمام کو گرفتار کرلیا گیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ یہ سبھی جون 2024 سے بغیر کسی درست دستاویزات کے چریکانی میں رہ رہے تھے ۔گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہریوں کی شناخت واحد ریاض سردار (35)، رض الحسین (50)، شریف الحاج سردار (28)، فاروق محمد ظہیر علی ملا (50)، حامد مصطفی ملا (45)اور دیگر مختلف اضلاع کے رہائشی ہیں۔