روس کا بمبار طیارہ حادثہ کا شکار عملہ بچ گیا

   

ماسکو: روس میں Tu-22M3 بمبار طیارہ گر گیا ہے۔روس وزارت دفاع کے مطابق ارکٹسک میں طے شدہ پرواز کے دوران طویل مسافت کی مار کرنے والا Tu-22M3 بمبار طیارہ گر گیا ہے۔ طیارہ کا عملہ اجیکشن سیٹوں کی مدد سے حادثہ سے زندہ بچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ طیارہ ایک غیر آباد جگہ پر گرنے کی وجہ سے جائے حادثہ پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا ۔
دہشت گردی کی کمر ٹوٹنے تک ہماری
جدوجہد جاری رہے گی: اردغان
انقرہ: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہیکہ جب تک ہم دہشت گردی کی کمر توڑ نہیں دیتے ہماری جدوجہد عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رہے گی۔صدر اردغان نے جینڈر میری اور کوسٹ گارڈ اکیڈمی کی تقریبِ تقسیم اسناد سے خطاب کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ جب تک ہم دہشت گردی کو ملک کو درپیش خطرات کی فہرست سے خارج نہیں کر دیتے اپنی جدوجہد کو پورے عزم و ارادے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ قانون کا احترام کرنے والوں کے ساتھ ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن جو خود کو حکومت سے اور حکومتی اداروں سے بالا سمجھتے ہیں ان کا ہم کوئی لحاظ نہیں کریں گے۔صدر اردغان نے کہا ہیکہ جمہوریہ ترکیہ، ترک، کرد، عرب، سنی، علوی کی تفریق کئے بغیر، 85 ملین آبادی کا مشترکہ وطن ہے۔ یہ ملت ہماری اور یہ وطن ہم سب کا ہے۔