پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے روس کو یہ کہتے ہوئے ہتھیار فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے کہ امریکہ اس فروخت کے بارے میں افواہیں پھیلا رہا ہے جس کا مقصد پیانگ یانگ کا تشخص خراب کرنا ہے۔امریکی عہدیداروں نے اس ماہ کے اوائل میں کہا تھا کہ روس ایسے میں شمالی کوریا سے لاکھوں کی تعداد میں راکٹس اور توپوں کے گولوں کی خریداری کے عمل میں ہے جب وہ یوکرین کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے۔کوریا کے ایک سرکاری خبر رساں ادارے میں وزارت دفاع کے افسروں کی طرف سے جاری بیان میں امریکہ کے الزامات کو مسترد کیا گیا ہے۔کوریا کی وزارت دفاع کے وائس ڈائریکٹر جنرل کہا’’ہم نے اس پہلے کبھی روس کو کوئی ہتھیار دیے اور نہ ان کو سپلائی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں‘‘۔اس ماہ کے اوائل میں روس کے ایک سینئر سفارتکار نے امریکہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔کم جونگ ان کے اس بیان کو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے سلسلے میں سخت مؤقف کی تازہ ترین علامت قرار دیا جارہا ہے۔ امریکی عہدیداروں نے اسلحے کی ڈیل سے متعلق کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے ہیں اور اس بارے میں بھی کوئی تصدیق نہیں کی کہ آیا ڈیل مکمل بھی ہوئی یا نہیں۔