ماسکو : روس کے تاتارستان کے شہر کازان میں ہفتہ کو آٹھ ڈرون حملے کیے گئے ، جن میں سے ایک نے ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا اور چھ ڈرون نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا، لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یہ اطلاع تاتارستان کے سربراہ رستم منیخانوف کے دفتر نے دی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ “تاتارستان کے سربراہ رستم منیخانوف کی طرف سے خطے سے موصول ہونے والی تازہ ترین معلومات کے مطابق، اب تک آٹھ ڈرون حملے ہو چکے ہیں، جن میں ایک صنعتی تنصیب کو نشانہ بنایا گیا، ایک نے ایک دریا کو نشانہ بنایا اور چھ میں ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا۔ جہاں تک ہم جانتے ہیں، ان حملوں میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ، صنعتی تنصیبات پر کام کرنے والوں کو وہاں سے نکال کر پناہ دی گئی ۔ دفتر نے کہا کہ صنعتی تنصیب کو نشانہ بنانے والا ڈرون اس پر حملہ میں ناکام رہا۔روسی فیڈرل ایئر ٹرانسپورٹ ایجنسی نے کہا کہ اس نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر آج صبح کازان کے ہوائی اڈے پر عارضی پابندیاں عائد کر دی ہیں۔