روس کے کئی میزائل ماہرین کا ایران کا دورہ ؟

   

تہران : ایران کی جانب سے ماسکو کے ساتھ دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے ضمن میں سفری ریکارڈ اور بھرتیوں کی معلومات سے انکشاف ہوا ہے کہ گذشتہ برس روس کے کئی میزائل ماہرین نے ایران کا دورہ کیا۔دستاویزات سے ظاہر ہوا ہے کہ گذشتہ برس 24 اپریل اور 17 ستمبر کو دو مختلف پروازوں کے ذریعے سات اسلحہ ماہرین کے ماسکو سے تہران کے سفر کی بکنگ کرائی گئی۔روس کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ جن سات افراد کے پاسپورٹوں پر مذکورہ بکنگ کرائی گئی ان میں چھ کے پاسپورٹ نمبروں کے شروع میں ”20″آتا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ پاسپورٹ ریاست کے لیے سرکاری کارروائیوں میں استعمال ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ بیرونی ذمے داریوں میں حکومتی عہدے داران کو جاری کیا جاتا ہے۔ادھر ایرانی وزارت دفاع کے ایک سینئر ذمے دار نے تصدیق کی ہے کہ روسی میزائل ماہرین نے گذشتہ برس ایرانی میزائلوں کی تیاری کے کئی ٹھکانوں کا دورہ کی۔ ان میں دو زیر زمین تنصیبات شامل ہیں۔دوسری جانب ماسکو کے ساتھ ایرانی دفاعی تعاون پر نظر رکھنے والے ایک مغربی دفاعی عہدیدار نے بتایا ہے کہ روسی میزائل ماہرین کی ایک غیر مقررہ تعداد ستمبر میں ایران کے ایک میزائل اڈے کا دورہ کیا تھا۔ یہ اڈا ایرانی ساحل پر امیر آباد کی بندرگاہ سے 15 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔روسی ڈیٹا بیس کا جائزہ لینے سے یہ بات سامنے آئی کہ ایران کا دورہ کرنے والے ساتوں روسی اعلیٰ سطح کا عسکری پس منظر رکھتے ہیں۔ ان میں دو کرنل اور دو لیفٹننٹ کرنل شامل ہیں۔