روس کے کھلاڑیوں پر پیرا اولمپکس میں شرکت پر پابندی

   

بیجنگ۔ بین الاقوامی پیرا اولمپک کمیٹی (آئی پی سی) نے جمعرات کو کہا کہ روس اور بیلاروسی کھلاڑیوں پر یوکرین کی جنگ میں ان کے ممالک کے کردار کی وجہ سے سرمائی پیرا اولمپک گیمز میں شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی پی سی نے 24 گھنٹوں کے اندر اپنا فیصلہ بدل دیا کیونکہ اس نے چہارشنبہ کو پہلے کہا تھا کہ روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کو جمعہ سے شروع ہونے والے گیمز میں غیر جانبدارکھلاڑی کے طور پر حصہ لینے کی اجازت ہوگی، جس میں وہ اپنے ملک کا نام اور پرچم استعمال نہیں کرسکیں گے۔ آئی پی سی کو اس فیصلے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اسے اپنا فیصلہ بدلنا پڑا۔آئی پی سی نے یہ بھی کہا کہ یہ واضح ہے کہ بہت سے کھلاڑی روس یا بیلاروس کے خلاف مقابلہ کرنے سے انکارکردیں گے جس سے پیرا اولمپکس میں مشکل صورتحال پیدا ہوگی اور اس کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا۔آئی پی سی کے صدر اینڈریو پرسن نے کہا گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران ہم سے متعدد اکارن نے رابطہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی تو سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔