روسی بکتر بند توپوں کا یوکرین سرحد کی طرف مارچ

,

   

ہندوستانی سفارتخانہ کے ملازمین کی فیملی کو وطن واپسی کی ہدایت
نئی دہلی : یوکرین پر کسی بھی وقت حملہ ہونے سے متعلق مغربی ممالک کے اندیشہ کے درمیان روس کے بکتر بند توپوں اور فوجی ساز و سامان کے بھاری قافلے کو یوکرین سرحد کی طرف بڑھنے کی خبروں نے ان کی فکر مزید بڑھا دی ہے۔ برطانیہ کے اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ان توپوں پر انگریزی کا ’زیڈ‘ حرف پینٹ کیا ہوا ہے اور غالباً یہ ان کے کردار کو ظاہر کرتا ہے۔ ’زیڈ‘ حرف صرف توپوں پر ہی نہیں بلکہ بندوقوں، ایندھن ٹرکوں اور فراہمی گاڑیوں پر بھی پینٹ سے لکھا گیا ہے۔یوکرین اور روس تنازعہ خطرناک موڑ پر پہنچتا جا رہا ہے۔ تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے یوکرین میں ہندوستانی سفارتخانہ کے ملازمین کے اہل خانہ کو ملک لوٹنے کو کہا گیا ہے۔ اس سے پہلے سفارتخانہ نے یوکرین میں رہ رہے طلبا سمیت سبھی ہندوستانیوں کو ملک لوٹنے کے لیے ایڈوائزری جاری کی تھی۔ سبھی کو سفارتخانہ کے ساتھ رابطہ بنا کر رکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق توپوں اور اس قافلے کو یوکرین کی سرحد سے ملحق کسرک کے پاس اور بلگورود میں دیکھا گیا ہے۔