روسی صدر پوٹین ایران پہنچ گئے

   

لندن : ولادیمیر پوٹین ایران پہنچ چکے ہیں اور ان کے دورہ کا مقصد مضبوط نیا اتحاد قائم کرنا ہے ۔ دونوں ممالک مغرب کی طرف سے تحدیدات اور نفرت انگیزی کا شکار ہیں ۔ روسی لیڈر اسلامی جمہوریہ کے اعلیٰ رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کریں گے ۔ بات چیت کے دوران دونوں حکومتوں کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے جتن ہوں گے ۔