روسی طیاروں نے شام میں امریکی طیارو ں کا راستہ روکا ؟

   

واشنگٹن : امریکی فوج نے بتایا کہ شام میں داعش مخالف مشن پر روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی طیاروں کا راستہ روکا اور انہیں ہراساں کیا۔ مشرق وسطیٰ میں فضائی کارروائیوں کے ذمہ دار امریکی جنرل، لیفٹیننٹ جنرل الیکس گرینکیوچ نے کہا کہ آج صبح تقریباً 10:40 پر روسی فوجی طیارے شام میں امریکی طیاروں کے ساتھ باہمی ابلاغ کے دوران غیر محفوظ اور غیر پیشہ ورانہ رویے میں مصروف تھے۔لیفٹیننٹ جنرل گرینکیوچ کے مطابق، تین امریکی MQ-9 ڈرون داعش کے ٹھکانوں کے خلاف مشن پر تھے، اس دوران تین روسی لڑاکا طیاروں نے امریکی ڈرونز کے مشن کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا شروع کر دیں۔ روسی جیٹ طیاروں نے امریکی ڈرونز کے سامنے متعدد پیراشوٹ شعلے چھوڑے، جس کی بنا پر امریکی طیارے کو دفاعی اور جوابی کارروائی کرنا پڑی۔ اس کے بعد ایک روسی پائلٹ نے اپنے طیارے کو MQ-9 کے سامنے لا کر آفٹر برنر کو انگیج کر دیا، جس سے امریکی ڈرون کے لیے محفوظ طریقے سے آپریٹ کرنا مشکل ہو گیا۔یہ واقعات شام میں آپریٹ کرنے والی روسی فضائیہ کے غیر پیشہ ورانہ اور غیر محفوظ اقدامات کی ایک اور مثال پیش کرتے ہیں، جو امریکی اور روسی افواج دونوں کی سلامتی اور تحفظ کے لئے خطرے کا باعث ہے۔