ماسکو: روس کے فضائی دفاعی نظام نے روس کے سات علاقوں اور بحیرہ ازوف پر 51 یوکرینی ڈرون کو تباہ کر دیا۔روسی وزارت دفاع نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے ایک بیان میں کہا، “یوکرین روسی فیڈریشن کے علاقوں کو نشانہ بنانے والے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی کوشش میں تھا، جسے ڈیوٹی پر تعینات فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا۔بیان کے مطابق طمبوف کے علاقے میں کل 18 ڈرون، بیلگوروڈ کے علاقے میں 16، برائنسک، لیپیسک اور اوریول کے علاقوں میں چارچار، وورونز کے علاقے میں تین اور ایک کرسک کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بحیرہ ازوف کے پانیوں میں یوکرین کا ایک ڈرون تباہ کردیاگیا۔
تفتان میں دہشت گردوں سے جھڑپ،10ایرانی گارڈ ہلاک
تہران: ایران کے سیستان بلوچستان صوبے کے شہر تفتان میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق جھڑپ میں دس ایرانی بارڈر گارڈز جاں بحق ہو گئے۔ گوہر کوہ میں گشت پر مامور پولیس اور دہشت گردوں میں جھڑپ ہوئی۔