روہت پر سوالیہ نشان ،ایشانت ٹسٹ سیریز سے باہر

   

نئی دہلی۔ اوپنر روہت شرما کی فٹنس سے متعلق فیصلہ ان کے اگلے فٹنس ٹسٹ کے بعد11 دسمبر کو لیا جائے گا ، جبکہ فاسٹ بولر ایشانت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف چار ٹسٹ میچوں کی بارڈر ۔ گواسکر ٹرافی سے باہر کردیا گیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے روہت شرما اور ایشانت شرما کی فٹنس سے متعلق تازہ ترین معلومات دیتے ہوئے کہا کہ روہت بنگلورمیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں ری ہیبلی ٹیشن سے گزر رہے ہیں اور ان کا اگلا ٹسٹ 11 دسمبر کو کیا جائے گا ، جس کے بعد بی سی سی آئی 17 دسمبر سے شروع ہونے والی چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں روہت کی شرکت کے بارے میں فیصلہ لے گی۔