نئی دہلی: ہندوستانی بحریہ کے ’سورڈ آرم‘، مغربی بیڑے کے کمانڈر کی تبدیلی 10 نومبر 2023 کو عمل میں آئی، ریئر ایڈمرل سی آر پروین نائر، این ایم نے ممبئی کے نول ڈاک یارڈ میں منعقد بحریہ کی تقریبات کی پریڈ میں ریئر ایڈمرل ونیت میک کارٹی سے مغربی بیڑے کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ کی کمان حاصل کی۔ریئر ایڈمرل نائر نے یکم جولائی 1991 میں بھارتی بحریہ میں کمیشن لیا تھا۔ فلیگ آفیسر گوا کی نول اکیڈمی ، ولینگٹن کے ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج اور امریکہ میں نیو پورٹ کے یو ایس نول وار کالج کے سابق طالب علم رہے ہیں۔