نئی دہلی 17 اگسٹ (ایجنسیز) سوشل میڈیا انفلوئنسر ریا بالیان نے یومِ آزادی کے موقع پر جاری کی گئی ایک ویڈیو میں ہندوستانی قومی پرچم کے استعمال پر ہونے والی تنقید کے بعد معذرت کرلی۔ ریا بالیان کی جانب سے شیئر کی گئی ریل میں ترنگے کی موجودگی پر سوشل میڈیا صارفین نے اعتراضات اٹھائے اور الزام عائد کیا کہ ویڈیو میں قومی پرچم کا احترام ملحوظ نہیں رکھا گیا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی، جس کے بعد متعدد صارفین نے اس میں ترنگے کے استعمال کے انداز پر ناراضی کا اظہار کیا۔ بعض صارفین نے انفلوئنسر سے ویڈیو حذف کرنے اور اس معاملے پر وضاحت طلب کی ۔