ریاست کے 164 ہاسپٹلس پر ریڈکراس کی علامت پینٹ کرنے کا فیصلہ

   

جنگی حالات کے پیش نظر احکامات کی اجرائی، ہاسپٹلس میں ادویات کا اسٹاک رکھنے کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 10 مئی (سیاست نیوز) ملک کے جنگی ماحول کے پیش نظر ریاستی حکومت نے چوکسی اختیار کی ہے۔ محکمہ صحت کیلئے خصوصی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ جنگ کی صورت میں طبی خدمات متاثر نہ ہوں اس لئے میڈیکل اسٹاف کی رخصت کو منسوخ کردیا گیا ہے اور آئندہ سے کسی کو بھی رخصت نہ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی کے ایک حصہ کے طور پر ہاسپٹلس کی عمارتوں پر ریڈکراس + پلس کی علامت کو بڑے سائز میں پینٹ کیا جارہا ہے تاکہ جنگ کے وقت ہاسپٹلس کو حملوں سے محفوظ رکھا جاسکے۔ اگر طیاروں جیٹ طیارے اور ڈرونز کے ذریعہ آسانی سے شناخت کی جاسکے۔ جنیوا معاہدے کے مطابق اس دشمن ممالک کو اس ریڈکراس کی علامت والی عمارتوں پر حملہ نہیں کرنا چاہئے۔ دنیا کے ممالک نے یہ انسانی ہمدردی کا معاہدہ اس مقصد کے ساتھ کیا ہے کہ ملک میں جنگ جاری ہونے کے باوجود شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات میں کوئی خلل نہ پڑسکے۔ 1949 کے معاہدے کی کسی بھی خلاف ورزی کو جنگ کی اخلاقیات کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔ تلنگانہ کے محکمہ صحت نے ریاست کے 33 اضلاع کے 164 سرکاری ہاسپٹلس پر ریڈکراس کی علامت پینٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سب سے زیادہ حیدرآباد کے 15 ہاسپٹلس ضلع سنگاریڈی کے 12 ہاسپٹلس میں پینٹ کا کام مکمل ہوگیا ہے۔ آئندہ دو دنوں میں ماباقی ہاسپٹلس پر پینٹنگ کا کام مکمل ہوجائے گا۔ جنگی تیاری کے اقدامات کے ایک حصہ کے طور پر میڈیکل ایجوکیشن کے ڈائرکٹر نے احکامات جاری کرتے ہوئے ہاسپٹلس میں ادویات کا اسٹاک موجود رکھنے کی ہدایت دی۔2