حیدرآباد ۔ وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے قانون ساز کونسل کو مطلع کیا ہے کہ ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں سی ٹی اسکیان کی سہولت فراہم کرنے کے علاوہ آروگیا شری اسکیم میں کورونا مرض کے علاج کو بھی شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ ہم تمام دواخانوں میں سی ٹی اسکیان اکیوپمنٹ اور سہولتیں فراہم کرتے ہوئے صحت کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ پھیپھڑوں کے انفکشن کا سی ٹی اسکیان کے ذریعہ پتہ چلایا جائے گا ۔