نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی خطہ میں ’جان لیوا‘ آلودگی کے پیش نظر منگل کو پنجاب، ہریانہ، راجستھان، اترپردیش اور دہلی کی حکومتوں کو پرالی (فصل کے باقیات) جلانے پر فوری طور پر روک لگانے کی ہدایت دی ۔سپریم کورٹ بنچ نے متعلقہ حکومتوں سے کہا کہ اسے یا تو سختی کیساتھ کارروائی کے ذریعہ یا ترغیب کے ذریعہ پرالی جلانے سے روکنا ہوگا۔ عدالت نے پرالی جلانے سے روکنے کے عمل کیلئے مقامی پولیس اسٹیشن کے سربراہ ڈی جی پی اور چیف سکریٹری کی نگرانی میں ہدایت کو نافذ کرنے کی ذمہ داری دی۔