حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔ 7 ستمبر کو مانسون سیشن کا آغاز ہوا تھا اور حکومت نے 28 ستمبر تک اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ تاہم ارکان اور اسٹاف میں کورونا کیسس منظر عام پر آنے کے بعد اجلاس کو درمیان میں ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزنس اڈوائزری کمیٹی کے منگل کو منعقدہ اجلاس میں 28 ستمبر کے بجائے چہارشنبہ کو اجلاس ختم کرنے کے فیصلہ سے حکومت نے واقف کرایا ۔ کانگریس نے حکومت کے فیصلہ کی مخالفت کی۔ مانسون سیشن میں 12 سرکاری بلز منظور کئے گئے۔