مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے والے وزیراعظم کو کیا کہتے ہیں ، چار آپشنس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر سوشیل میڈیا میں سرگرم رہتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں وہ مرکزی حکومت کے فیصلوں اور پالیسیوں کے علاوہ وزیراعظم کے اعلانات ، وعدوں اور 8 سالہ دور حکومت کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کے ٹوئیٹس وائرل ہورہے ہیں اور ہائش ٹیگ بھی بن رہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے تازہ ٹوئیٹ کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کو طنز کیا ہے ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے عوام سے دریافت کیا کہ ملک میں مہنگائی کو کنٹرول نہ کرنے والے وزیراعظم کو آپ کیا کہتے ہیں ؟ ملک میں دراندازی (گھسنے ) والوں کو روکنے میں ناکام ہونے والے وزیراعظم کو آپ کیا کہتے ہیں ۔ کے ٹی آر نے اس کے چار آپشن بھی ٹوئیٹ کیا ہے ۔ ( A ) 56″ ، ( B ) وشواگرو ، ( C ) اچھے دن والے ، ( D ) مذکورہ بالا تمام الفاظ غیر پارلیمانی ہے ۔ لہذا انہیں حذف کردئیے گئے ہیں۔۔ ن