ٹاپ 10 کمپنیوں میں ایچ ڈی ایف سی بینک، بھارتی ایرٹل، آئی سی آئی سی آئی، ایس بی آئی اور ٹاٹا کنسلٹنسی شامل
حیدرآباد۔ 27 ستمبر (سیاست نیوز) ہندوستان کی مارکٹ میں کئی بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنی بھاری سرمایہ کاری کے ذریعہ منفرد شناخت بنائی ہے۔ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں مارکٹ کیپٹل یعنی سرمایہ کاری کے اعتبار سے ریلائنس انڈسٹریز کو دیگر کمپنیوں پر سبقت حاصل ہے۔ ہندوستانی مارکٹ میں سرمایہ کاری کے اعتبار سے ٹاپ 10 کمپنیوں کا انتخاب کیا گیا جن میں ریلائنس انڈسٹریز 16.59 لاکھ کروڑ سرمایہ کاری کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک 11.30 لاکھ کروڑ سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ بھارتی ایرٹل لمیٹیڈ کی مارکٹ میں سرمایہ کاری 11.14 لاکھ کروڑ ہے جبکہ آئی سی آئی سی آئی بینک لمیٹیڈ 9.58 لاکھ کروڑ کی سرمایہ کاری کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی مارکٹ سرمایہ کاری 9.07 لاکھ کروڑ ہے اور یہ ٹاپ 10 کمپنیوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ٹاٹا کنسلٹنسی سرویسیس، بجاج فینانس لمیٹیڈ، لارسن اینڈ ٹیوبرو لمیٹیڈ، لائیف انشورنس کارپوریشن اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا شمار مارکٹ سرمایہ کاری کی ٹاپ 10 کمپنیوں میں کیا گیا ہے۔ ملک کے اہم شعبہ جات میں کارپوریٹ اداروں کی سرمایہ کاری میں اضافے کے نتیجہ میں ایک طرف ہندوستان میں صنعتی ترقی میں اضافہ ہوا ہے تو دوسری طرف مقامی افراد کے لئے روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔ قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے اپنے کاروبار کو وسعت دینے کے لئے کئی شعبہ جات کی نشاندہی کی ہے۔ 1؍F