ریلائنس جیو4جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں پھر سے نمبر ون

   

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس جیو کمپنی نے جون ماہ میں اوسط 4 جی اپلوڈ اسپیڈ کے معاملے میں دیگر کمپنیوں کو کافی پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنی نمبر ون پوزیشن کو برقرار رکھا ہے ۔ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون سے ٹیلی کام کمپنیوں کی انٹرنیٹ اسپیڈ کافی متاثر ہوئی تھی۔ مارچ اور اپریل میں نیٹ اسپیڈ میں کمی درج کرنے کے بعد مئی میں پوزیشن بہتر ہوئی اور اب ٹیلی کام کمپنیوں کی اسپیڈ پھر سے بڑھنے لگی ہے ۔ ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا ( ٹرائی) کے ماہ جون کے اعدادوشمار کو دیکھا جائے تو ریلائنس جیو کمپنی ایک مرتبہ پھر اوسط 4 جی ڈاون لوڈ اسپیڈ میں نمبر ون ثابت ہوئی ہے ۔ جیو کی اوسط ڈاون لوڈ سپیڈ 16.5 ایم بی پی ایس ہے ۔ جیو کی اسپیڈ مسلسل تیسرے مہینے بڑھی ہے ، مئی میں یہ 14.1 ایم بی پی ایس اور اپریل میں اس کی اسپیڈ 13.3 تھی۔