ریلوے ٹریکس کی ڈیجیٹل نگرانیدیر آئے درست آئے

   

مہوبہ: شمالی وسطی ریلوے کے بندیل کھنڈ علاقے سے گزرنے والے بڑے ریلوے ٹریکس کی اب ڈیجیٹل طور پر نگرانی کی جائے گی۔ ریلوے پولیس ریلوے سیکیورٹی میں اپنی روایتی تکنیک کے ساتھ سوشل میڈیا کی مدد لے گی۔گورنمنٹ ریلوے پولیس کے مہوبہ تھانہ انچارج رن وجے بہادر سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ ملک میں بڑھتے ریلوے حادثات اور ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کی سازشوں کے پیش نظر ریلوے کو چوکس کردیا گیا ہے ۔ جی آر پی اور آر پی ایف نے یہاں ٹریک کی حفاظت کیلئے ڈیجیٹل ذرائع کا استعمال شروع کر دیا ہے، واٹس ایپ گروپس بنا کر ان کے انفارمیشن نیٹ ورک کو بڑھانے کا کام کیا جا رہا ہے۔