ریونت ریڈی اور ریاستی وزراء کی ناگپور میں یوم تاسیس تقاریب میں شرکت

   

حیدرآباد ۔28۔ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس کی 139 ویں یوم تاسیس تقاریب میں شرکت کے لئے چیف منسٹر ریونت ریڈی اور بعض کابینی وزراء ناگپور روانہ ہوئے۔ چیف منسٹر خصوصی طیارہ سے آج دوپہر ناگپور پہنچے اور انہوں نے پارٹی پرچم کشائی کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے صدر کانگریس ملکارجن کھرگے ، سابق صدر راہول گاندھی کے علاوہ اے آئی سی سی کے دیگر قائدین سے ملاقات کی ۔ چیف منسٹر کے ہمراہ ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا ، ریاستی وزراء اتم کمار ریڈی ، پونم پربھاکر اور دوسرے موجود تھے۔ ناگپور پہنچنے پر کانگریس کارکنوں نے ریونت ریڈی کا استقبال کیا۔ چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز ہونے کے بعد ریونت ریڈی پہلی مرتبہ مہاراشٹرا پہنچے۔ ناگپور کی تقاریب میں شرکت کرنے والے تلنگانہ کے دیگر قائدین میں ڈاکٹر ملو روی ، انجن کمار یادو ، ریکھا نائک ، نظام الدین اور محاذی تنظیموں کے قائدین شامل ہیں۔1