ریونت ریڈی جلد مہاراشٹر میں انتخابی مہم چلائیں گے

   

حیدرآباد7نومبر(یواین آئی)تلنگانہ چیف منسٹر ریونت ریڈی جلد مہاراشٹر میں انتخابی مہم چلائیں گے ۔ وہ خاص ممبئی کے ان حلقوں کا دورہ کرنے والے ہیں جہاں تلگو بولنے والے افراد رہتے ہیں۔ اے آئی سی سی نے مہاراشٹر انتخابات کیلئے اسٹارکمپنیر کی فہرست میں ریونت ریڈی کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ ممبئی کانگریس نے ان کی انتخابی مہم کا شیڈول تیار کر لیا ہے ۔ریونت وہاں کم از کم دو دن قیام کریں گے اور کانگریس کی کامیابی کیلئے مہم چلائیں گے ۔ مہاراشٹر کے 16 اسمبلی حلقوں میں تلگو عوام کی اکثریت ہے ۔ مہاراشٹر کے سرحدی اضلاع کے وزراء اور ایم ایل ایز باقی حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اتم کمار ریڈی جو پہلے سے ہی انتخابی مبصر ہیں، باقاعدگی سے انہیں تفویض کردہ حلقوں میں مہم چلا رہے ہیں۔