حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی راما راؤ نے مہاراشٹرا اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شکست پر طنز کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کہا کہ آپ کی مہم آپ کی تقاریر آپ کے بیاگس اور ہیلی کاپٹرس آپ کی پارٹی کو شکست فاش سے بچانے میں ناکام رہے۔ اب آپ اپنی ریاست میں چیف منسٹر کی حیثیت سے اپنے بنیادی فرائض ادا کریں اور عوام سے کئے گئے چھ گیارنٹریز دینے کے وعدے کو پورا کریں۔
آر ٹی سی کو منافع ہونے لگا ہے، پونم پربھاکر کا بیان
حیدرآباد۔ 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ آر ٹی سی کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ آر ٹی سی کو اب منافع ہونے لگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو مفت سفر کی سہولت دینے سے آر ٹی سی کو مالیاتی نقصان ہو رہا ہے۔ اس کے باوجود کارپوریشن اپنی بہتر کارکردگی کے ساتھ منافع کمارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسافرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر بسوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔