ریونت ریڈی کے کاروں کا قافلہ حادثہ کا شکار

   

حیدرآباد ۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) ہاتھ سے ہاتھ جوڑو یاترا منظم کرنے والے صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی کی گاڑیوں کا قافلہ ضلع راجنا سرسلہ میں ایک دوسرے سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگیا۔ ریونت ریڈی سوار والی کار تیزی سے دوڑتے ہوئے قافلہ کی گاڑیوں کو ٹکر دیدی، جس سے 6 کاریں ایک دوسرے سے ٹکرا گئی (Air Balloons) کھل جانے کی وجہ سے بہت بڑا خطرہ ٹل گیا۔ جملہ 7 کاروں کو نقصان پہنچا جن میں تین گاڑیاں نیوز چینلس کی تھی۔ اس حادثہ میں چار صحافی معمولی زخمی ہوگئے۔ گذشتہ چند دنوں سے پدیاترا کرنے والے ریونت ریڈی آج صبح ضلع سرسلہ راجنا کے سری پدا پراجکٹ کا معائنہ کرنے کیلئے روانہ ہوئے تھے، اس دوران یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ تیز رفتار گاڑی چلانے سے یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ن