حیدرآباد ۔ 18 اپریل (سیاست نیوز) بیگم پیٹ کے علاقہ میں ایک ریٹائرڈ سرکاری اسکول پرنسپل کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 62 سالہ خاتون وجیہ لکشمی ہر دن پوجا کرتی تھی اور کل پوجا کے دوران پوجا کے چراغ سے مشتبہ طور پر آگ کی لپیٹ میں آ گئی۔ حادثہ میں لکشمی کے مکان کا دوسرا سامان بھی جل کر تباہ ہوگیا۔ مقامی عوام نے مکان سے آگ اور دھویں کو لیکر فوری اس کی اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ عملہ کو دی۔ شدید جھلسی ہوئی حالت میں وجیہ لکشمی کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔عH/M