حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : سفاری پارک جانے والے سیاحوں کے گاڑیوں کے سامنے اچانک کئی شیر اور ببر سامنے آجاتے ہیں ۔ ایسے کئی واقعات کو ہم نے تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا ہے ۔ مگر ایک ویڈیو سوشیل میڈیا میں بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔ جس کو مشہور فنکار آنند مہندرا نے ٹوئیٹر میں شیئر کیا ہے ۔ اس گاڑی میں سیاح سوار ہے ۔ جس کو ایک شیر پیچھے سے گاڑی کے بمپر کو اپنے دانتوں سے کھینچ رہا ہے ۔ اُدھر سے گذرنے والی دوسری گاڑی میں سوار سیاحوں نے اس کی ویڈیو گرافی کرتے ہوئے سوشیل میڈیا میں اپ لوڈ کیا ہے ۔ دراصل یہ واقعہ گذشتہ سال نومبر میں بنگلور کے قریب بند گھاٹ نیشنل پارک میں پیش آیا ۔ آنند مہندرا کی جانب سے اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے بعد یہ مزید تیزی سے وائرل ہوگیا ۔ ابھی تک 4 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے اس ویڈیو کو دیکھا ہے ۔ شیر کے طاقتور ہونے کے سوشیل میڈیا میں بحث شروع ہوچکی ہے ۔ چند لوگ اس کو کمزور قرار دے رہے ہیں ۔۔ ن