سائبر دھوکہ دہی ، ایک شخص 4 لاکھ کی رقم سے محروم

   

جگتیال۔ 16 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جگتیال ضلع میں سائبر دھوکہ بازوں نے ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔ چار یوم قبل ایک مولانا کو 48 ہزار روپئے دھوکہ ہوا اور اب ایک شخص جس نے واٹس ایپ پر آنے والے ای چالان کے نام پر آئے مسیج کے فائل کو اوپن کرتے ہی ان کے بینک اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار پولیس نکال لئے متاثرہ کی شکایت پر پولیس مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔جگتیال ضلع کے اشوک نامی شخص کو حال ہی میں واٹس ایپ پر ای چالان کے نام پر ایک اے پی کے فائل موصول ہوئی ہے۔ اسے سرکاری اطلاع سمجھ کر اشوک نے اپنے موبائل پر انسٹال کر لیا۔ بعد میں، اس نے دیکھا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ سے لگاتار رقم کی منتقلی ہو رہی ہے اور اکاؤنٹ سے 4 لاکھ 15 ہزار روپے غائب ہو گئے تھے۔متاثرہ شخص، نے فوری طور پر بینک منیجر سے رابطہ کیا، تو بینک کے عملے نے بتایا کہ سائبر فراڈ واٹس ایپ کے ذریعے موصول ہونے والی APK فائل کی وجہ سے ہوا ہے۔