سائنسدانوں نے چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپر بنا دیا

   


کیلیفورنیا: سائنسدانوں نے ایک چار پیروں والے روبوٹ کو گول کیپنگ کی تربیت دے کر انگلش پریمیئر لیگ کے گول کیپروں سے بہتر کیپر بنا دیا۔اس روبوٹک گول کیپر کو تربیت یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی ہائبرڈ روبوٹکس لیب کے سائنس دانوں نے دی۔یونیورسٹی کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ ربوٹک گول کیپر گول روکنے کے لیے نیچے بیٹھتا ہے، اچھلتا ہے، سائیڈ میں ہوتا ہے اور ڈائیو مارتا ہے اور واپس اپنی جگہ پر آجاتا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ روبوٹک گول کیپر 87.5 فی صد گول شاٹس کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ انسان گول کیپروں کے گول روکنے کی اوسط شرح 69 فی صد ہوتی ہے۔اس روبوٹک کتے کو ’ری انفورسمنٹ لرننگ‘ کا استعمال کرتے ہوئے تربیت دی گئی ہے۔