حیدرآباد ۔ 15 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : بی آر ایس کے سابق قائد پی ایل سرینواس نے پہلے متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں تلگو دیشم پارٹی میں تھے ، آج ان کی دختر پی ایل الیکھیا اور حامیوں کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) میں شمولیت اختیار کی ۔ انہوں نے ایس وی ٹی آڈیٹوریم سکندرآباد میں منعقدہ ایک پروگرام میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ، ڈکٹر لکشمن ایم پی اور دوسرے قائدین کی موجودگی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ۔ پی ایل سرینواس اور ان کی دختر کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے کشن ریڈی نے پی ایل سرینواس کی طویل عوامی خدمات کا تذکرہ کیا اور کہا کہ ان کے بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی ۔۔