سابق سفارتکار سید اکبرالدین کوآربی آئی کا عہدہ

   

حیدرآباد 25 اگست (سیاست نیوز) ہندوستان کے نامور سفارت کار سید اکبرالدین جو گیتم ڈیمڈ یونیورسٹی کے کوتیلیا اسکول آف پبلک پالیسی کے ڈین ہیں، اُنھیں سنٹرل بورڈ آف ریزرو بینک آف انڈیا کا غیر سرکاری ڈائرکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 4 سال کی مدت کے لئے آر بی آئی کے سنٹرل بورڈ میں ڈائرکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ سید اکبرالدین اقوام متحدہ میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ مرکز کی وزارت پرسونل اینڈ ٹریننگ کی جانب سے سید اکبرالدین کے تقرر کا اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اُن کے علاوہ آر بی آئی سنٹرل بورڈ میں غیر سرکاری ڈائرکٹرس کے طور پر اینی جارج میتھیو اور جے کمار سنہا کا بھی تقرر کیا گیا۔ گیتم ڈیمڈ یونیورسٹی نے تقرر پر سید اکبرالدین کو مبارکباد پیش کی۔ سید اکبرالدین 1985ء انڈین فارن سرویس بیاچ سے تعلق رکھتے ہیں۔V/i/k/1