سابق صدر جمہور یہ فخر الدین علی احمد کو صدر جمہوریہ کا خراج

   

ملک بھر میں یوم قومی استحکام ، دعائیہ اجتماع، مولانا پیر سید شبیر نقشبندی کا خطاب
نئی دہلی 13 مئی (راست) آج قوم نے مرحوم صدر جمہوریہ ہند فخر الدین علی احمد کو ان کے 121ویںیوم پیدائش اور 52ویں یوم قومی استحکام کے انعقاد پر صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کی قیادت میں بھر پور خراج عقیدت پیش کیا۔ آج کا دن یوم قومی استحکام کے طور پر گزشتہ 52 سال سے منایا جارہا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں قومی اتحاد یکجہتی، ملک کی سلامتی و بقا جمہوریت و دستور ہند کی حفاظت کے لیے دعائیہ اجتماعات منعقد ہوئے۔ مرکزی دعائیہ اجتماع مرحوم صدر جمہوریہ ہند کے مزار واقع جامع مسجد پارلیمنٹ اسٹریٹ نئی دہلی میں منعقد ہوا۔ جس میں قرآن خوانی، فاتحہ خوانی کے بعد مرحوم صدر کے فرزند جسٹس بدر احمد سابق چیف جسٹس جموں کشمیر ہائی کورٹ، ڈاکٹر چیف کورٹ، ڈاکٹر سید فاروق، مولانا محب اللہ ندوی امام جامع مسجدنئی دہلی شبیر عطاری محمد سلم محمد عابد دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کے بانی مولانا سید شبیر نقشبندی افتخاری نے آن لان خطاب کرتے ہوئے مرحوم صدر جمہوریہ کو قومی اتحاد یکجہتی کا علمبردار قرار دیا اور نوجوانوں پر اس بات پر زور دیا کہ وہ ملک کے اتحاد یکجہتی ترقی کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے مرحوم صدر کی زندگی کو مشعل راہ بنائیں۔ انھوں نے کہا کہ ایک محب وطن کی حیثیت سے مرحوم صدر فخر الدین کو ہمیشہ یادر کھا جائے۔ اس اثنا صدر جمہوریہ ہند در و پدی مرمو نے اشو کا ہال راشٹرپتی بھون میں ایک خصوصی تقریب میں مرحوم فخر الدین علی احمد کی تصویر پر پھول پیش کئے اور مرحوم صدر کی قومی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مرحوم کے اہل خاندان بشمول جسٹس بدر بھی موجود تھے۔ صحافی فرزان قریشی کنویز فخر الدین علی احمد میموریل کمیٹی کی نگرانی میں انتظامات انجام دئے گئے اور غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کی اور لیس احمد و توفیق نے ایوان غالب کی جانب سے مرحوم صدر کے مزار پر پھلوں کی ریتھ پیش کی۔