سابق کانگریس ایم پی سجن کمار کا دیہانت

   

نئی دہلی 20 اگسٹ ( ایجسیز) سابق کانگریس رکن پارلیمنٹ سجن کمار کا دہلی کے ایک دواخانہ میں آج دیہانت ہوگیا ۔ ان کی عمر 80 سال تھی ۔ سجن کمار 1984 کے مخالف سکھ فسادات کے کیس میں عمر قید کی سزاء کاٹ رہے تھے ۔ سجن کمار کو تہاڑ جیل سے طبیعت بگڑ جانے پر صفدر جنگ ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرس نے مردہ قرار دیا ۔ دواخانہ نے ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ سجن کمار کو صفدر جنگ ہاسپٹل پولیس نے منتقل کیا تھا ۔ انہیں 11 بجے دن لایا گیا تھا ۔ انہیں فوری شریک کرنے کے بعد ان کی سانس بحال کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ تمام ضروری میڈیکل مدد اور زندگی بچانے کے اقدامات کے باوجود انہیں بچایا نہیں جاسکا اور انہوں نے دوپہر 12.30 بجے آخری سانس لی ۔ دواخانہ نے کہا کہ وہ ہائی بلڈ پریشر اور پارکنسن کی بیماری کی شکار تھے اور ماضی میں کئی مرتبہ دواخانہ میں شریک رہے تھے ۔ سجن کمار تین معیاد کیلئے رکن پارلیمنٹ رہے تھے ۔