سال نوپر چارمینار میں احتجاج غیر متعلقہ افراد زیرحراست

   

حیدرآباد ۔ یکم جنوری ( سیاست نیوز) سال نو کی رات تاریخی چارمینار کے پاس عوام کی جانب سے این آر سی اور شہریت قانون کے خلاف کئے گئے اچانک احتجاج کے دوران پولیس نے غیر تعلق افراد کو حراست میں لے لیا تھا ۔ چارمینار پولیس نے پُرامن احتجاج کرنے والے بعض افراد کی گرفتاری کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا تھا جس کا اس احتجاج سے کوئی تعلق نہیں تھا ۔ اس شخص کے ساتھ موجود خواتین جو چارمینار کے پاس موجود تھی ، پولیس کی اس اچانک کارروائی پر اپنی برہمی کا اظہار کیا جس کے نتیجہ میں پولیس نے اس شخص اور دیگر خواتین سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی ۔ پولیس نے خواتین کے شدید احتجاج پر اس شخص کو رہا کردیا ۔