سالار جنگ میوزیم میں قرآن پاک اور مقدس اسلامی آثار کی آرٹ نمائش

   

جناب محمود علی کے ہاتھوں 26 اپریل کو افتتاح ، مشہور و معروف خطاط کی شرکت
حیدرآباد ۔ 21 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد فرخندہ بنیاد کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ اس شہر نے ہمیشہ علماء حفاظ قراء حضرات اور فن خطاطی کے ماہرین کی خاص طور پر حوصلہ افزائی کی ۔ ویسے بھی سرزمین دکن میں فن خطاطی کی بہت زیادہ قدر کی گئی جس کے نتیجہ میں یہاں خطاطی کے نادر و نایاب نمونوں کی نمائشوں کا انعقاد عمل میں آتا رہا ہے ۔ اس معاملہ میں ایرانی کلچرل سنٹر روزنامہ سیاست اور شہرہ آفاق سالار جنگ میوزیم کا اہم کردار رہا ہے ۔ چنانچہ ماہ رمضان المبارک میں نور انٹرنیشنل مائیکرو فلم سنٹر نئی دہلی ، سالار جنگ میوزیم کے تعاون اور عالم اسلام کی عظیم دینی درس گاہ جامعہ نظامیہ ، روزنامہ سیاست ، مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اور ادارہ ادبیات اردو کے اشتراک سے قرآن پاک و مقدس اسلامی آثار کی نمائش کا اہتمام کررہا ہے ۔ ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی 26 اپریل 2022 کو شام 5 بجے اس غیر معمولی نمائش کا افتتاح انجام دیں گے ۔ میر عباس یار جنگ ہال ویسٹرن بلاک سالار جنگ میوزیم میں منعقد ہورہی ہے ۔ جناب علی اکبر نیرومند ریجنل ڈائرکٹر فار ساوتھ انڈین ایشن کے مطابق پروفیسر عین الحسن وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ اس آرٹ نمائش میں ایران اور ہندوستان کے مشہور و معروف خطاط حصہ لے رہے ہیں ۔ جن میں استاد بزرگ خط حمزہ علی قادری ، استاد بزرگ خط کودرز پناھی آزاد ، استاد شمیم احمد بجنوری ، استاد حیدر زیدی لکھنوی ، استاد یوسف اور استاد ممتاز علی شامل ہیں ۔ قاری موذن حرم مطہر رضوی استاد ابوالفضل ذازدار کو نمائش میں شرکت کے لیے بطور خاص مدعو کیا گیا ہے جو قرات کلام پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے ۔ عوام سے افتتاحی تقریب میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے ۔ یہ نمائش 30 اپریل 2022 تک جا