سب انسپکٹر اور کانسٹبل تقررات کے امیدواروں کو مفت کوچنگ

   

حیدرآباد 30 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ بی سی اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سنٹر کے زیر اہتمام سب انسپکٹر و پولیس کانسٹبل تقررات سے متعلق مینس امتحانات کیلئے 200 امیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ کوچنگ گورنمنٹ سٹی کالج نیا پل میں 4 جنوری سے شروع ہوگی۔ ایسے امیدوار جن کے والدین اور سرپرستوں کی سالانہ آمدنی 5 لاکھ سے کم ہے ، شرکت کے اہل ہیں۔ امیدواروںکو چاہئے کہ وہ بی سی اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ ٹریننگ سنٹر کی ویب سائیٹ سے درخواست فارم ڈاؤن لوڈ کریں۔ درخواستوں کو راست بی سی اسٹڈی سرکل میں تعلیمی اسنادات کے ساتھ داخل کیا جاسکتا ہے ۔ انکم و کاسٹ سرٹیفکٹ داخل کرنا ہوگا۔ تفصیلات فون 9391041819 سے حاصل کی جاسکتی ہے۔ر