وہ خواتین جن کی جلد زیادہ حساس ہو اور ان کی جلد پر کریموں یا لوشنز کا استعمال جلد کو مزید خراب کرتا ہو ان کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنی جلد اور چہرے کی حفاظت سبزیوں سے کریں۔کیونکہ سبزیوں میں ایسے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو جلد کی قدرتی تازگی کو برقرار رکھتے ہیں۔گوبھی میں بے شمار معدنیات پائی جاتی ہیں جلد کی تازگی اور نشو و نما کیلئے گوبھی کو تھوڑے سے پانی میں اُبال لیں پھر اسے ٹھنڈا کر کے چہرے کو دھونے کے کام لائیں۔ لیمن کا استعمال بھی سبزیوں میں ہی کیا جاتا ہے یہ بہت سی بیماریوں کی دوا تسلیم کیا جاتا ہے اسی لئے اطباء اسے اپنی ہر دوائی میں اس کا استعمال ضرور سمجھتے ہیں، یہ جلد کی صفائی بھی کرتا ہے اور اس پر موجود تیزاب کی تہہ کو برقرار بھی رکھتا ہے یہ ایک قدرتی اسٹرنجنٹ ہے جو جلد کو سکڑتا ہے۔ آلو جہاں کھانے پینے کیلئے بہت مفید خیال کیا جاتا ہے بچے، بڑے اور بوڑھے کیا سبھی آلووں کو بہت شوق سے کھاتے ہیں اسی طرح اس سے جلد کی حفاظت بھی کی جاتی ہے، کہا جاتا ہے کہ آلو ایگزیما کے مرض میں بہت مفید ہے آلوؤں سے جلد سکڑتی ہے اور آنکھوں کی سوجن بھی دور ہوتی ہے آلو کے ٹکڑوں کو آنکھوں پر رکھیں اس سے آپ کی آنکھوں کو راحت ملے گی اور جلد بھی تر و تازہ رہے گی۔ پپیتا بھی ہر قسم کی جلد کیلئے مفید ہوتا ہے پپیتے میں ایسے انزائم (یعنی کیمیائی مادے) شامل ہیں جو جلد کے مردہ خلیوں کو ملائم کر کے انہیں جسم سے علیحدہ کرتے ہیں یہ جلد کو سکڑنے کے ساتھ ساتھ مسامات کو تنگ کرتا ہے اور اس کے گودے کو فیس ماسک کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔