سربیا کے ریلوے اسٹیشن پر چھت گرنے سے 11 افراد ہلاک

   

بلغراد : جمعہ کو سربیا کے نووی سیڈ شہر کے ایک ٹرین اسٹیشن پر کنکریٹ کی چھت گرنے سے کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ کم از کم تین افراد شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں داخل ہیں۔ ایمبولینسوں کے ساتھ ساتھ دیگر ایمرجنسی سروسز کی ٹیمیں بھی موقع پر بھیجی گئی ہیں اور بلڈوزر سے ملبہ ہٹا کر لوگوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ نگرانی کے کیمروں کی فوٹیج میں لوگوں کو چھت کے نیچے بینچوں پر بیٹھے ہوئے، اچانک گرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ عمارت کی حال ہی میں مرمت کی گئی تھی۔