حیدرآباد 21 جنوری (سیاست نیوز) کاپرا میں ایک اسٹیڈیم کی تعمیر کے لئے مختص سرکاری اراضی پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 15 مکانات کو کل منہدم کردیا گیا۔ معلوم ہوا کہ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈی رونالڈ راس اور میڑچل ۔ ملکاجگیری کلکٹر گوتم پوٹرو نے جی ایچ ایم سی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ اور ریونیو ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں کو کاپرا ولیج کے جمی گڈہ میں سروے نمبر 199/1 میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے 15 سنگل روم مکانات کو منہدم کردینے کی ہدایت دی تھی۔ ذرائع نے کہاکہ جواہر نگر پولیس اسٹیشن کے پولیس عملہ کی موجودگی میں ان مکانات کو منہدم کیا گیا۔ اس اراضی کو مستقبل میں ناجائز قبضوں سے بچانے کے لئے اس پر فینسنگ کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔