حیدرآباد ۔5۔ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری اسکولوں اور اقامتی اداروں میں تعلیمی سہولتوں اور بنیادی ضرورتوں کا جائزہ لینے کیلئے اضلاع کا دورہ مکمل کرلیا ہے ۔ ایجوکیشن کمیشن کے تحت چار ارکان ہیں، جنہوں نے 25 اضلاع میں منتخب تعلیمی اداروں کا دورہ کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ تعلیمی سہولتوں کے علاوہ طلبہ کو سربراہ کی جانے والی غذاکے بارے میں کمیشن نے معلومات حاصل کی۔ تلنگانہ ایجوکیشن کمیشن نے 28 نومبر تا 7 ڈسمبر اپنے دورۂ اضلاع کا منصوبہ بنایا ہے۔ کمیشن کا ہر رکن تین یا چار اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے تعلیمی سہولتوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کمیشن کے مطابق تعلیمی اداروں کے بارے میں آئندہ ہفتہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو رپورٹ پیش کی جائیگی۔ ایجوکیشن کمیشن نے اضلاع سنگا ریڈی ، حیدرآباد ، وقار آباد ، ناگر کرنول ، سدی پیٹ ورنگل ، محبوب نگر ، رنگا ریڈی ، ہنمکنڈہ ، نلگنڈہ ، سرسلہ ، میڑچل ، بھوپال پلی ، سوریا پیٹ ، کھمم ، بھونگیر ، جنگاؤں ، گدوال ، میدک ، کتہ گوڑم ، ملگ ، کریم نگر اور نارائن پیٹ کا دورہ مکمل کرلیا ہے۔1