کم از کم 30 فیصد فٹمنٹ کیلئے چیف سکریٹری سے نمائندگی
حیدرآباد۔/12جنوری، ( سیاست نیوز) آندھرا پردیش کے سرکاری ملازمین نے حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پی آر سی کو مسترد کردیا ہے۔ ملازمین کی تنظیموں نے آج امراوتی میں یہ اعلان کیا اور کہا کہ حکومت نے ملازمین کی تنظیموں سے بات چیت کی لیکن پی آر سی کے فیصلہ کے وقت ملازمین کے مفادات کو نظرانداز کردیا گیا۔ آشوتوش مشرا کمیشن نے جو سفارشات پیش کی تھی اس کے مطابق پی آر سی کا اعلان کیا جانا چاہیئے تھا۔ ملازمین کی تنظیموں کے نمائندوں نے چیف سکریٹری سمیر شرما سے ملاقات کرتے ہوئے یادداشت حوالے کی۔ انہوں نے کہا کہ 2010 میں پی آر سی کی سفارشات کے مطابق 39 فیصد فٹمنٹ دیا گیا تھا اس مرتبہ کم از کم 30 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا جانا چاہیئے تھا۔ گزشتہ حکومت نے 43 فیصد فٹمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ پڑوسی ریاست تلنگانہ میں 30 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشنرس کیلئے بھی مناسب اضافہ کیا جانا چاہیئے۔ ملازمین کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی پی آر سی سفارشات کیلئے احتجاج کا منصوبہ رکھتی ہے۔ ر