نئی دہلی: راجیہ سبھا میں حکومت نے آج اطلاع دی کہ سی بی آئی نے 715 مرکزی حکومتی ملازمین کے خلاف کرپشن کے کیس درج کئے ہیں۔ وزیر پرسونل جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان معاملوں کا تعلق 2017ء سے 2021ء تک 45 مختلف محکمہ جات سے ہے۔ مجموعی طور پر رشوت اور بدعنوانی کے الزامات پر 1281 ملازمین کو ماخوذ کیا گیا۔