حیدرآباد 19جولائی(یواین آئی)شدید بارش کے نتیجہ میں تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے سری رام پراجکٹ میں پانی کے بہاؤ میں شدید اضافہ ہواجس کے بعد اس پراجکٹ کے عہدیداروں نے22 دروازے کھولتے ہوئے پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑا۔ اس پراجکٹ میں 90,190 کیوزک پانی کا بہاؤ درج کیاگیا جس کے بعد اس سے 95,952 کیوزک پانی کو نچلے علاقوں میں چھوڑاگیا۔عہدیداروں نے بتایا کہ سری رام ساگر کے پانی کی سطح1091 فٹ ہے اور موجودہ طور پر اس کی آبی سطح1088فٹ ہے ۔